یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات سے چار افراد ہلاک...

کوئٹہ، بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات سے چار افراد ہلاک تین زخمی

کوئٹہ( ہمگا نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گدر چھڈ سناڑی میں بورنگ میں 9 سالہ بچہ گرنے سے جان بحق،انتظامیہ کی موجودگی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ تحصیل گدر یوسی چھڈ شیر علی گدر کے ایریا میں کلی سناڑی کے قریب 9 سالہ حق نواز سناڑی اپنے بھیڑ بکریوں سمبالتے ہوئے 500 فٹ گہرے بورنگ میں گر کر جان بحق ہو گئے واقعہ کا اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ و مقامی لوگ بچے بورنگ سے نکالنے کیلئے ریسکیو کا سلسلہ جاری کیا لیکن بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو معاملے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب نال بیسار پہاڑ پر کام کے دوران ایک مزدور پتھر لگنے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بیسار پہاڑ پر کام کے دوران وزنی پتھر لگنے سے ہدایت اللہ ولد دھنی بخش شیخ جاں بحق ہو گئے مقامی انتظامیہ نے نعش کو ورثا کے حوالے کردیا۔

اس کے علاوہ سنجاوی کے علاقے اندروب میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ۔ لیویز ذرائع کے مطابق سنجاوی کے علاقے اندروب میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش سول اسپتال سنجاوی منتقل کی گئی۔ شناخت جمعہ خان کی نام سے ہوئی ۔

 وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔ تفصیلات کے مطابق وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہراہ پر منظور پمپ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار شاہو ولد محمد بخش بلوچ کے پاﺅں میں گولی لگ گئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر وڈھ اسپتال میں طبی امداد دی گئی،زخمی شخص کا تعلق سندھ سے بتایا جارہا ہے ۔

 سابق صوبائی وزیر زراعت اسد اللہ بلوچ کے میر اسد اللہ بلوچ کے کوئٹہ جناح ٹاؤن کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ ، پارٹی کے محمددین مری ودیگر ورکرز سے گفتگو کے دوران چار بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی جانب سے میر اسد اللہ بلوچ کی کوئٹہ رہائشگاہ پر دستی بم کا حملہ کیا گیا۔ دھماکے کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا۔ یاد رہے ایک ماہ پہلے بھی میر اسد اللہ بلوچ کے پنجگور کی رہشگاہ پر بھی حملہ ہوا تھا۔

ایک اور واقعہ شوہر نے کلہاڑی سے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ، حب انڈسٹریل ایریا میں واقع حلیمہ اسپتال کے قریب ایک مکان میں شوہر محمد اسلم نے اپنے بچوں کی موجودگی میں کلہاڑی سے وار کرکے پانچ بچوں کی ماں 35 سالہ شاکرہ بی بی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا ، پولیس نے مقتولہ کی نعش اسپتال منتقل کردی ۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز