کوئٹہ(ہمگام نیوز ) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 9کان کنوں سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے ۔

 چیف مائنز انسپکٹر کوئٹہ عبدالغنی بلوچ کے مطابق پیر کو کوئٹہ سے 40کلومیٹر دور واقعہ نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 9 مزدور، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہیں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواء کے علاقے سوات سے ہے ۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔