Friday, July 5, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا، لواحقین...

کوئٹہ، گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا، لواحقین کی لاش کے ہمراہ ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سیٹلائٹ ٹائون کے ائیرئیے میں بی این پی فیروزآباد سبزل روڈ یونٹ سے تعلق رکھنے والے بی این پی کے نہتے اور کمسن ورکر محمدآصف بنگلزئی پولیس کے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے محمدآصف بنگلزئی کے لاش کے ہمراہ ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں اور مطالبات کررہے ہیں کہ ملزمان کے خلاف فوری ایف آئی درج کیا جائے۔

اس موقع پر بی این پی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری و سابق ایم پی اے احمدنواز بلوچ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آغاخالد شاہ دلسوز چئیرمین جاوید بلوچ ضلع کوئٹہ کے ملک محی الدین لہڑی ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی مصطفی سمالانی مرکزی سوشل میڈیا کے رکن ادریس پرکانی یاسر بنگلزئی فرحان بنگلزئی خالد لہڑی عامر شاہوانی ارباب نزیر دہوار شیراحمد بنگلزئی حاصل بلوچ و دیگر کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز