کوئٹہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے دو افراد جھلس گئے،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ بروری روڈ امین آباد کے علاقہ میں گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کی وجہ سے 2 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔ جنہیں اہل علاقہ نے ایمبولینس کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا۔