جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںکوئٹہ اور کیچ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ ،...

کوئٹہ اور کیچ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ ، کیچ سے لاپتہ پانچ افراد کے نام بھی سامنے آگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) کیچ مقامی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 22 سالہ شیر جان کو 11 اگست 2023 کی شام تقریبا 6 بجے کے قریب بلوچی بازار آپسر تربت سے اس کی دکان سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔

اور کوئٹہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے یحییٰ نامی نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مزکورہ نوجوان کو کہاں کس جگہ سے اغوا کیا گیاہے ۔

دوسری جانب گذشتہ روز فورسز کے ہاتھوں کیچ تمپ خیر آباد سے آٹھ لاپتہ افراد میں سے مزید پانچ نام بھی سامنے آگئے ہیں جن میں ناصر ولد ماسٹر خدا بخش، محمود ولد رفیق، عبدالحکیم ولد سیٹھ ، واجو ولد یاسین اور شہنواز شامل ہیں ۔۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز