کوئٹہ(ہمگام نیوز ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 12سے 14اپریل تک بارش کا امکان ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا سلسلہ 12اپریل کو بلوچستان میں داخل ہو گئے جس کے رہتے ہوئے کوئٹہ، ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی ، زیارت ،چمن ، پشین ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، لسبیلہ، قلات، خضدار، چاغی ، پنجگور، گوادر اور کیچ میں آندھی ، جھگڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز و موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔














