کوئٹہ (ھمگام نیوز) 2 فروری کو کوئٹہ سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبراًن گمشدگی کا شکار ہونے والی رشیدہ زہری بلوچ بازیاب ہوگئیں تاہم انکے ساتھ لاپتہ ہونے والے انکے شوہر رحیم زہری بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔
رشیدہ بلوچ کی بازیابی کی خبر وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے رہنماء نصراللہ بلوچ نے اپنے ٹوئٹ میں کی ہے اور بتایا ہے کہ مزید تفصیل 3 بجے کی پریس کانفرنس میں بیاں کریں گے۔
یاد رہے کہ دو فروری کو پاکستان آرمی نے گھر پر حملہ کرکے رحیم بلوچ کو انکی بیوی دو بچوں اور ماں سمیت لاپتہ کیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر خبر شائع ہونے کے بعد انکی ماں اور بچے تو بازیاب ہوگئے تھے تاہم انکی بیوی اور خود لاپتہ تھے۔
شدید عوامی دباؤ کے بعد آج انکی بیوی کو بھی رہا کردیا گیا تاہم انکے رحیم بلوچ خود تاحال عقوبت خانے میں قید ہیں جب کہ انکی بازیابی کیلئے آج بھی سوشل میڈیا پر ہیشٹیگ SaveZehriFamily کا ٹرینڈ جاری ہے۔