کوئٹہ (ہمگام نیوز) پولیس نے رہائش پذیر افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ جواد طارق کے مطابق حالیہ دنوں میں افغان باشندوں کے خلاف کارروائیوں کا باقاعدہ سلسلہ شروع کیا گیا۔

انکے مطابق کوئٹہ سے اب تک 94 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کیے گیے جب کہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کردیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ شہر کے مختلف تھانوں میں افغان مہاجرین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔ اب تک 22 ہزار افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاچکا ہے جس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

انکے بقول مہاجرین کی جائیدادوں،کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔