کوئٹہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں مغربی بائی پاس گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

فائر بریگیڈ انچارج کے مطابق گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر عملے نے قابو پا لیا ہے، آگ بجھانے کے بعد مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔