Homeخبریںکوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، کراچی سے خاتون کی لاش...

کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، کراچی سے خاتون کی لاش برآمد

کوئٹہ/کراچی (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گن مین کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ زرائع کے مطابق پولیس اہلکار قاضی عتیق الرحمن کے ہاں بطور گن مین تعینات تھا۔ پولیس اہلکار کی شناخت خضدار کے رہائشی محمد عارف ولد عبدالعزیز مینگل کے نام سے ہوئی۔ زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء کراچی کےعلاقے سچل الاظہرگارڈن کے عقب میں ویران علاقے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ خاتون کو کسی اور مقام پر قتل کرکے لاش یہاں پھینکی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی عمر30 سے 35 سال کے درمیان ہے، لاش سے متعلق ایک راہ گیر نے اطلاع دی تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔

Exit mobile version