Homeخبریںکوئٹہ میں معمولی تکرار پر گارڈ نے بلوچ نوجوان کی جان لے...

کوئٹہ میں معمولی تکرار پر گارڈ نے بلوچ نوجوان کی جان لے لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بینک میں اپنی ماں کے ہمراہ تنخواہ لینے آئے ہوئے بلوچ نوجوان کو نجی سیکیورٹی گارڈ نے گولیوں سے بھوند ڈالا۔

آمد اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں نیشنل بینک میں تعینات نجی سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے بلوچ نوجوان علی نواز زہری کو شہید کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بلوچ نوجوان علی نواز زہری اپنی والدہ کے ہمراہ تنخواہ نکالنے گیا تھا تاہم معمولی تکرار پر نجی سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ماں کے سامنے انکی جان لی۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بلوچ نوجوان علی نواز زہری کے بہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ جنونی پاگل شخص کو بندوق ہاتھ میں تھمانے والا ہی اس خونِ ناحق کا زمےدار ہے جنہیں قرارِ واقعی سزا دی جائے۔

Exit mobile version