کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے گزشتہ روز رئیسانی روڈ پر قتل ہونے والے اصغر علی جتوئی کے والد کی مدعیت میں تھانہ سریاب میں قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

مقتول کے والد احمد خان کی جانب سے درج مقدمے میں ان کے بیٹے اصغر جتوئی جو صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو کے پی ایس تھے کے قتل کی ایف آئی آر میں سردار یار محمد رند اور ان کے بیٹوں کو نامزد کرتے ہوئے پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے احمد خان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی۔