Homeخبریںکوئٹہ میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

کوئٹہ میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں پولیس نے نہ رکنے پر فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے برما ہوٹل میں پولیس نے دو افراد عالم خان اور سعیداحمد کو رکنے کا اشارہ کیا تو پولیس کے مطابق انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر سول ہسپتال پہنچادیا۔

Exit mobile version