یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ میں پولیس کی گاڈی پر دوسرا دھماکہ

کوئٹہ میں پولیس کی گاڈی پر دوسرا دھماکہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ میں پولیس کی گاڈی پر دوسرا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر کھڑی پولیس کی گاڈی پر دوسرا حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ بظاہر دستی بم پھینک کر کیا گیا تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ گاڈی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج ہی روز کوئٹہ کے قندھار بازار میں پولیس ایس پی کی گاڈی پر بم دھماکا ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر بڑی شدت کے ساتھ دھماکا ہوا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکا رش کے اوقات میں ہوا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکا پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے، دھماکے میں جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک بچی بھی شامل ہے۔

دھماکے میں جبکہ زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز