ہفتہ, جون 29, 2024
ہومخبریںکوئٹہ میں چاقو زنی اور فائرنگ کے مختلف واقعات، پولیس اہلکار سمیت...

کوئٹہ میں چاقو زنی اور فائرنگ کے مختلف واقعات، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد قتل

کوئٹہ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں چاقو زنی اور فائرنگ کےمختلف واقعات، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد قتل کر دیئے گئے ، خبر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا، نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

 فائرنگ سے ہلاک پولیس اہلکار کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ،جبکہ دوسرا واقعہ زرغون آباد میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں رشتے کے تنازع پر جھگڑا میں مخالف نے چاقو کے وار سے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا، ہسپتال منتقل کرنے کے دوران زخمی شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جاں بحق شخص کی شناخت ڈاکٹر اشرف کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق شخص کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز