کوئٹہ (ہمگام نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں قائم پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے نشانہ بنایا گیا حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے
زخمی افراد کا تعلق قابض پاکستانی فوج کے زیر دست ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جارہا ہے
ذرائع کے مطابق مذکورہ دفتر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کے علاوہ سراج رئیسانی کے بیٹے جمال رئیسانی و فرید رئیسانی کے زیر استعمال ایک کیمپ ہے جہاں وہ اپنے احتجاج و دوسرے مظاہروں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں
واضح رہے فرید رئیسانی و سراج رئیسانی پاکستانی فوج کے وہی پالتو چمچے ہیں جنہیں اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہروں کے خلاف دھرنے پر بٹھایا گیا تھا
خیال کیا جائے کہ گزشتہ چند دنوں سے پاکستانی پارلیمانی پارٹیوں پر بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کئی حملے کیے گئے ہیں، اس سے قبل آج صبح چار بجے کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور بلیدی کے گھر کو بھی دو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی تھی، تاہم اس واقع کی زمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔