کوئٹہ (ہمگام نیوز) ڈی آئی خان شاہراہ خاورینہ کے مقام پر وٹس گاڑی برساتی ندی میں بہنے کے نتیجے میں دو خواتین اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان سے کوئٹہ جانیوالی وٹس گاڑی خاورینہ کے مقام پر بارش کے دوران برستی ندی میں بہہ گئی جسمیں خواتین بچے اور مرد سوار تھے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ھی موقع پر پہنچ گئی ایم ای آر سی ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور لاشوں کو نکال کر ایمبولینس میں ابائی علاقے کو روانہ کردیا۔














