کوئٹہ ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر باراتیوں کی منی ویگن حادثے کا شکار، 2 بچے جاں بحق، 18 افراد شدید زخمی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بروز بدھ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تاریکی ایریا میں نغاڑ سوراب سے خضدار جانے والی باراتیوں کے منی ویگن ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 18 باراتی زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کا ہے،ٹریفک حادثہ میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے پولیس فورس کے جوان ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیاہے جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیدی گئی اور جاں بحق ہونے دونوں بچوں کا تعلق گدر بتایا جاتا ہے۔