کوئٹہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے (شال) کوئٹہ پریس کلب میں ایک اہم کانفرنس کیا جا رہا تھا ، جسے سبوتاژ کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے پریس کلب کو ہی تالہ لگایا گیا،
بی وائی سی کی جانب سے کہا گیا کہ ہر موقع پر ریاستی ادارے اپنے دہشت گردی کے ماحول کا جواز پیش کرتے ہیں، جسے انہوں نے کئی دہائیوں سے برقرار رکھا ہوا ہے۔ آوازوں کو دبایا جاتا ہے، لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور قتل کیا جاتا ہے، اور وہ پرامن تعلیمی کانفرنس کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اظہار رائے کے ہر ذریعہ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دریں اثنا، وہ بے رحمی سے وسائل کو لوٹ رہے ہیں اور انہیں غیر ملکیوں کو فروخت کر رہے ہیں۔