شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںکوئٹہ کے دو مختلف فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد...

کوئٹہ کے دو مختلف فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے ہزارگنجی اور علمدار روڈ پر دو مختلف فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو زرائع کے مطابق ہزار گنجی میں جاں بحق خاتون شبنم بینت لاجیر سمیت زخمی افراد میں نازیہ بنیت دلیل خان،شفیقہ زوجہ رحمت اللہ،نادیہ زوجہ عبد الرحیم، شمکینہ روجہ نور اللہ قوم مروت سکینہ حھبیل گس، گل محمد والد شیرعلی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ عبدالله عزیز سٹریٹ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، زرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے لئے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز