Homeخبریںکورنا وائرس کے باعث برطانیہ میں دوبارہ ایک ماہ کے لئے لاک...

کورنا وائرس کے باعث برطانیہ میں دوبارہ ایک ماہ کے لئے لاک ڈاون کا علان :

 

لندن (ہمگام نیوز ) مانیٹرینگ نیوز ڈسک رپوٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر اور متاثرین کی تعداد دس لاکھ سے بڑھنے کے باعث برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں دوبارہ ایک ماہ کا طویل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث قومی صحت کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز پر پڑنے والے بوجھ کی وجہ سے ‘طبی اور اخلاقی تباہی’ سے بچنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جمعرات سے غیر ضروری دکانیں اور ریسٹورینٹس اور بارز بند رہے گے، تاہم موسم بہار کے برعکس سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کھلی رہے گیں۔

جانس بورس کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیاں دو دسمبر سے نرم ہونا شروع ہو گی اور علاقوں میں مرحلہ وار نظام کے تحت معمولات زندگی دوبارہ بحال کیے جائیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانس کا کہنا تھا ملک میں اس برس کرسمس تہوار کچھ مختلف ہو گا، شاید بہت زیادہ مختلف ہو، لیکن میں یہ دلی خواہش اور امید ہے کہ سخت اقدامات اپناتے ہوئے ہم کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں خاندانوں کو ایک ساتھ اکٹھا ہونے کی اجازت دے سکیں گے۔

Exit mobile version