زاہدان(ہمگام نیوز)مقبوضہ ایرانی بلوچستان کے علاقے کورین دزآپ زاهدان کے مقام زاہدان میں قابض IRGC سپاه پاسداران فورسز کا بلوچوں کے گھر پر حملہ –
تفصیلات کے مطابق آج 1 جنوری 2022 کی صبح قابض ایرانی فوجی گاڑیوں نے کورین دزاپ (زاہدان) کے گاؤں شورو میں ایک رہائشی مکان پر دھاوا بول دیا، جس کے بعد وہاں کے مکینوں اور فورسز کے درمیان شدید تصادم ہوا-
اطلاع کے مطابق تصادم کے آغاز کے چند لمحوں بعد فورسز کی مدد کے لئے مذید 10 سے زائد ایرانی فورسز کی گاڑیاں “خانجک ٹرین” سے تصادم کے مقام کی طرف روانہ ہوئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس جھڑپ میں قابض فوج سپاه پاسداران انقلاب کے دستوں نے غلام سمالزئ ولد محراب سمالزئ
کے گھر کو گھیرے میں لے لیا جہاں خواتین اور بچے موجود ہیں جن کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔