کوہلو(ہمگام نیوز) کوہلو کے علاقے باریلی میں پولنگ سٹیشن پر راکٹ لانچروں سے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق باریلی سمیت کوہلو کے متعدد پولنگ سٹیشنز میں ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج ریاستی انتخابات کے ردعمل میں بلوچستان کے دیگر علاقوں کے علاوہ کوہلو میں بھی پولنگ سٹیشن سمیت پولنگ عملوں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔