کوہلو (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق کاہان کے اندرون شہر میں موجود ایف سی کے قلعے کو سرمچاروں نے مسمار کردیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچ سرمچاروں کی جانب سے کاہان شہر میں گشت کیا گیا اور عوام سے اظہار ہمدردی اور ہم کلامی میں کہا گیا کہ بلوچستان حالت جنگ میں ،ایسے حالت میں ہم نے ان تمام عوامل سے گریز کرنا ہے جو قابض کیلئے فائدہ مند ہو ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سرمچاروں نے ہم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا جب تک آپ ریاست اور اسکے کاسہ لیسوں کا آلہ کار بننے سے گریزاں رہے،

کہا کہ ریاستی ایجنٹ ہمارے خلاف مختلف پروپگنڈے کر تے ہیں۔ لیکن عوام ان سے دور رہیں ۔

اصل میں ہم آپ کے ہی فرزند ، اور بھائی ہیں ہم قوم اور وطن پہ قربان ہونے کیلئے اپنے مقصد کی جانب گامزن ہیں ، ہم ‘یا وطن یا کفن’ کے فلسفے کے پیروکار ہیں ، کوھلو اور کاہان میں ایک ایک فرد ہماری نظر میں ہے ، الیکشن جیسے عوامل کا حصہ نہ بنیں ،نتیجہ بھیانک ہو سکتے ہیں

مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی حمایت کو ترجیح دی ہے ، عوام بھی ہم سے تعاون کرکے فرزند وطن ہونے کا ثبوت دیں ۔۔

آخر میں انھوں نے ایف سی کے رواں سال خالی ہونے والے قلعے کو مسمار کردیا اور قابض ریاست کے پرچم کو نذر آتش کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے ۔