کاہان(ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو ای میل کے زریعئے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق کل بروز جمعہ دوپہر کے وقت بلوچ آزادی پسند مسلح مزاحمتکاروں نے پاکستانی فورس ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول سے بم حملہ کیا گیا ہے۔

ایف سی کا قافلہ کوہلو سے کاہان کی طرف جارہا تھا،جنھیں بلوچ سرمچاروں نے کاہان روڈ سبی موڑ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فورس ایف سی کے گشتی ٹیم کے قافلے پر بلوچ آزادی پسند سرمچاروں نے کوہلو سے کاہان چھاونی کی جانب جاتے ہوئے پہلے سے تاک میں بیھٹے ہوئے بلوچ سرمچاروں نے ایف سی کے راستے پر ریموٹ بم نصب کرکے ان کے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جس سے ایف سی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اس حملے کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار ہلاک 2 شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔جبکہ ہلاک اور زخمیوں کو کوہلو شہر منتقل کیا گیاہے۔

یاد رہے بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی فوج پر اس قسم کےجان لیوا حملے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہیں۔ تاہم گزشتہ روز کے اس حملے کو اب تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔