پیر, جولائی 1, 2024
ہومخبریںکوہلو: غیرت کے نام پر ایک اور خاتون قتل

کوہلو: غیرت کے نام پر ایک اور خاتون قتل

کوہلو(ہمگام نیوز) تحصیل تمبو کے علاقے سینڑی میں غیرت کے نام پر سیاہ کاری کے الزام میں ایک اور خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والی خاتون بوٹا پوادی کی بیٹی تھی۔ لیویز ذرائع کے مطابق، قتل ہونے والی خاتون کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کیا جا رہا ہے۔

کوہلو میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران، کوہلو میں چار سے زائد خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا جا چکا ہے۔ اس افسوسناک صورتحال کے باوجود، کسی بھی واقعے میں ملزمان کو قرار واقعی سزا نہیں مل سکی ہے۔

 انسانی حقوق کے کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری اور سخت کارروائی کریں تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز