کوہلو(ہمگام نیوز ) کوہلو سے اطلاعات کے مطابق چپی کچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت مالو کے نام سے ہوئی ہے جوکہ پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کرتا تھا۔

واقعے کے بعد لیویز و دیگر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ کوہلو سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ریاستی مخبروں اور ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کو اکثر آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم مذکورہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔