کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کل بروز جمعرات دوپہر 12 بجے ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے لاسے زئی میں قابض پاکستانی ریاست کے نام نہاد تعمیراتی منصوبوں سے جڑے ایک کمپنی کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا اس حملے کے نتیجے میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو نقصان پہنچا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے مزید کہا کوہلو سمیت مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں قابض ریاست کے مفاد میں کام کرنے والے تمام تعمیراتی کمپنیوں پر مستقبل میں مزید شدت کے ساتھ حملے کریں گے۔