کوہلو(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کوہلو کے علاقے سفید میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کلی شیر جان پر راکٹوں سے اور دیگر ہتھیاروں حملہ کیا گیا۔   اس دوران پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی کیلئے تعینات لیویز اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے بھی اطلاعات ہیں۔   ذرائع کے مطابق مذکورہ پولنگ سٹیشن علاقے کا سب سے بڑا اور اہم پولنگ سٹیشن ہے۔   حملہ رات کو ہوا تھا جسکی وجہ سے تاحال حملے میں ہلاکتوں و دیگر نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔   حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں پولنگ سٹیشنز پھر آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔