کوئٹہ(ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کانجیب اللہ کاکڑ کے گھر پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئےگولیاں و ڈنڈے سے لگنے سے ایک بچہ، 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں مسلح افراد نے نجیب اللہ کاکڑ کے گھر پر حملہ کردیا فائرنگ و ڈنڈوں سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کچلاک پولیس تھانے کے قریب کلی خان احمد جان میں مسلح افراد نے شام کے وقت کلی خان احمد جان کے رہائشی نجیب اللہ کاکڑ اور اہل خانہ پر فائرنگ کردی اور ڈنڈوں سے دیگر سے گھر میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر پر تشدد کرنے لگے جس کے نتیجے گولیاں و ڈنڈے سے لگنے سے ایک بچہ، 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

تاہم دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دومختلف واقعات میں بچہ جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی میں پک اپ حادثے میں بچہ جاںبحق ایک شخص زخمی کلی مینگل روڈ پر زمباد پک اپ کی ٹکر سے ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے جھنیں علاج کے لئے کوئیٹہ منتقل کر دیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی ورثا کی تلاش جاری ہے دوسرے واقعہ میں افضل المدارس کے قریب امین الدین روڈ پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر محمد یونس محمد شہی نامی شخص کو زخمی کر دیا پولیس دونوں واقعات کی تفتیش کر رہی ہے ۔