Homeخبریںکچلاک میں ایگل اسکواڈ پر فائرنگ، دو اہلکار ہلاک، دو زخمی، جوابی...

کچلاک میں ایگل اسکواڈ پر فائرنگ، دو اہلکار ہلاک، دو زخمی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کچلاک کلی سپین میں نامعلوم افراد نے ایگل سکواڈ فورس پر فائرنگ کردی ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ مشتبہ حملہ آور ہلک ہوگیا۔

حملے کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پولیس کی نفری روانہ کردی گئی جہاں زخمی اہلکار کوئٹہ اسپتال روانہ کردئیے گئے۔

کچلاک کے علاقے کلی اسپین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عبدالجبار اور کانسٹیبل جلات خان کے ناموں سے ہوئیں۔

Exit mobile version