کوئٹہ (ہمگام نیوز) کچلاک بائی پاس پر نامعلوم افراد کی جانب سے قابض پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکاروں ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کچلاک کے مغربی بائی پاس پر واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہکار زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے ہلاک اہلکاروں کے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ہی تحریکِ طالبان پاکستان نے کچلاک میں ایک چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے نشانہ بناکر ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔














