Homeخبریںگچک، قادر بخش کو ملٹری کیمپ بلاکر لاپتہ کیا گیا: اہلخانہ

گچک، قادر بخش کو ملٹری کیمپ بلاکر لاپتہ کیا گیا: اہلخانہ

پنجگور (ہمگام نیو) گچک میں پاکستان آرمی نے مقامی بزرگ کو ملٹری کیمپ طلب کرکے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق بلوچستان کے شہر پنجگور کے نواحی علاقے گچک میں کہن ملٹری کیمپ پر بزرگ بلوچ قادر بخش ولد واجداد کو طلب کرکے جبراً لاپتہ کیا گیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق انکے بزرگ کو 15 جون کو ملٹری کیمپ طلب کیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

لاپتہ ہونے والے بزرگ بلوچ قادر بخش ولد واجداد گچک کے علاقے کلری کا مقامی رہائشی ہیں جنکی فیملی نے قادر بخش کی بازیابی کیلئے موثر طریقے سے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

Exit mobile version