شال(ہمگام نیوز ) بلوچ سرمچاروں نے ھوشاپ میں سی پیک روٹ کے تعمیری کام میں شامل ڈامبر سے بھرے ٹرالر کو آگ لگا دی ، جبکہ ایک اور کارروائی میں دشت کڈان میں پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بات بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے۔
انھوں نے کہاہےکہ سرمچاروں نے جمعہ ہفتہ کی رات تقریبا آٹھ بجے دشت کڈان ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر قریب سے تین راکٹ فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرکر پھٹ گئے۔
اس کارروائی میں نشانے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب فاصلے کا انتخاب کیا گیا تھا تاکہ راکٹ کے گولے کیمپ کے احاطے میں گر سکیں۔اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور کارروائی میں ، جمعہ کے روز مغرب کے وقت بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سی پیک روٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور ان کے سبوتاژ پر معمور ایک دستے نے ھپتاری کور تجابان ھوشاپ ، کیچ میں پاکستان چین اکنامک کوریڈور کی تعمیر کے لیے ڈامبر لے جانے والے ایک ٹرالر کو روک کر اس بات کی تصدیق کے بعد کہ وہ سی پیک روٹ کی تعمیر کے لیے ڈامبر مہیا کر رہا ہے بعد نذر آتش کردیا۔
اس کارروائی میں سرمچاروں نے گاڑی کے ڈرائیور اور مزدوروں کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر چھوڑ دیا۔ بی ایل ایف مزدوروں ، گاڑی مالکان ، ٹھیکہ داروں اور دیگر کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ سی پیک منصوبہ اور دیگر تعمیراتی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی معاونت سے گریز کریں۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچستان میں پاکستان کے کسی بھی استحصالی منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔
بی ایل ایف دشمن کے خلاف دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔