{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

کہنوج(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو صبح کے وقت کہنوج جیل میں قتل کے الزام میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی ۔

 اس بلوچ قیدی کی شناخت 36 سالہ محمد بامری ہے جو کہ زھکلوت کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بامری کو قابض ایرانی فورسز نے کہنوج شہر سے “قتل” کے الزام میں گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد اس کے کیس تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی تھی کہ اس کس کو اور کب مارا تھا ۔

 واضح رہے کہ 2023 میں ایران کے 26 مختلف شہروں میں 184 بلوچ قیدیوں کو مختلف الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی، جہاں زاہدان جیل میں 54 ، بیرجند جیل میں 31 قیدیوں کو غیر انسانی سزائے موت دی گئی تھی، اور ان قیدیوں میں سب سے زیادہ کم از کم چار خواتین کو بھی پھانسی دی گئی۔