کہنوج(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق
آج بروز اتوار کو کہنوج جیل میں صبح کے وقت منشیات سے متعلقہ الزامات کی وجہ سے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دی گئی ۔
اس بلوچ قیدی 46 سالہ پرویز میر بلوچزہی ولد شاہ محمد ساکن زاہدان کے نام سے ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق: “پرویز کو 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور تقریبا ایک سال پہلے، اس کی سزائے موت کا حکم جاری کیا گیا تھا، لیکن اس کے فالج اور دیگر بیماری کے باعث ان کی سزا عارضی طور پر موخر کر دی گئی تھی، اور جمعہ کے روز، انہیں جیل کے سولیٹری سیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ کہنوج جیل میں پھانسی کی سزا سنائی گئی اور اسے آج صبح کوہنج جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
ذرائع نے مزید کہا: “انہوں نے گزشتہ روز کوہنج جیل میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آخری ملاقات کی۔”