کہنوج ( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعرات یکم جون کو طلوع آفتاب کے وقت کہنوج جیل کے اہلکاروں نے دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی۔

 ان دو بلوچ قیدیوں کی شناخت 24 سالہ اشکان سہرابی ولد خسرو اور آریا پرویزی ولد جمعہ ساکن زھکلوت جازموریان بتائے گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ اشکان اور آریا کو 2018 کے آخر میں بہادر آباد پل کے علاقے سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 گزشتہ روز ان قیدیوں کو سزا پر عمل درآمد کے لیے جیل کے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا اور وہ پھانسی سے قبل اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

 واضح رہے کہ 29 اپریل سے لے کر آج یکم جون تک بلوچستان سمیت ایران کی 13 جیلوں میں دو خواتین سمیت کم از کم 44 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔