سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںکہنوج سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی پھانسی ، دو دن...

کہنوج سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی پھانسی ، دو دن کے دوران سات قیدیوں کو پھانسی دی گئی

کہنوج( ہمگام نیوز )اطلاع کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے کہنوج کے سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا، پھانسی پانے والے قیدی کی شناخت 29 سالہ رسول ناروہی ولد گل محمد ساکن جنوبی رودبار بتائی گئی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق رسول کو 2018 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کہنوج کی فوجداری عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

 گزشتہ روز اس قیدی کو کہنوج جیل کے جنرل وارڈ سے “مہدی بامری” نامی ایک اور قیدی کے ساتھ موت کی سزا پر عملدرآمد کے لیے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا لیکن مہدی کی سزا پر عمل درآمد نہیں ہوا اور اسے واپس جیل بھیج دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز