جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںکہنوج میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت ایک ہی...

کہنوج میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق زخمی

کہنوج ( ہمگام نیوز ) گزشتہ بروز جمعرات کو کہنوج کی ذوالفقار گلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج میں ذوالفقار گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔

 جاں بحق افراد کی شناخت محمد امین اور واحد کے نام سے ہوئی ہے اور جبکہ زخمی شخص کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔

 رپورٹ کے مطابق یہ تینوں افراد آپس میں بھائی بہن تھے جنہیں مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے دونوں بھائیوں پر گولیاں چلائیں اور بہن کے دروازے پر آنے کے بعد انہیں بھی نشانہ بنایا اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے۔

 تاہم اس وقت اس واقعہ کے وجوہات اور محرکات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز