برلن (ہمگام نیوز ) اطلاعت کے مطابق گزشتہ ایک عرصے سے کینسر میں مبتلا فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ کے انفارمیشن آفیسر عامر محسن بلوچ آج 2 اپریل 2024 کو جرمنی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی برانچ کے موجودہ انفارمیشن آفیسر اور سابق پریس آفیسر عامر محسن بلوچ و کینسر جیسے مرض میں مبتلا رہ کر انتقال کر گئے۔
عامر محسن نے 7 اگست 1987 کو تربت میں میں جنم لیا تھا ، عامر فری بلوچستان موومنٹ کے سینئر کارکنوں سے ایک تھے ، انہوں نے 2016 میں جرمنی میں جا کر سیاسی پناہ گزین کے طور پر ایف بی ایم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کے لیئے جدوجہد کرتے رہے ۔ لیکن کینسر جیسے موذی امراض میں مبتلا عامر محسن بلوچ اس دنیا کو آج الوداع کہہ گئے ۔
ان کی انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی آزادی کی جدوجہد اور محنت کو بلوچ قومی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔