کیچ (ھمگام نیوز) تربت شہر میں پاکستان آرمی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک بلوچ طالب علم کو لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربت شہر میں ایک بلوچ طالب علم نواز ولد شفیع محمد سکنہِ آسکانی بازار کو پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع مطابق نوجوان طالب کو گزشتہ روز عصر کے وقت دکان پر پاکستانی اداروں نے چھاپہ مارکر جبراً گمشدگی کا شکار بنایا ہے۔
واضع رہے کہ کیچ سمیت بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بالخصوص نوجوانوں کی جبراً گمشدگیوں کے تسلسل میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔