کیچ(ھمگام نیوز ) کیچ تربت کے علاقے جوسک سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان کو 24 مئی 2026 کو پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ جبری طور پر لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی شناخت اکرام ولد شبیر سے ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق اکرام بی ایس بلوچی کے گریجویٹ ہیں اور انہیں کیچ بازار میں سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔















