کیچ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہوشاب کیچ میں مسلح افراد کا قابض پاکستانی فوج پر حملہ۔
تفصیلات کے مطابق ہوشاب کے علاقے دمب میں سی پیک روٹ پر قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
حملے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاع موصول ہوی ہیں۔
واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز قابض پاکستانی فوج پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی طرف سے حملے ہوتے رہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔