کیچ (ہمگام نیوز) نواحی علاقے میں خاتون نے خودکشی کر لی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تربت کے نواحی علاقے سنگانی سر میں خاتون خیر بی بی زوجہ بلخ شیر مری نے خودکشی کرلی ہے۔
ہسپتال ذرائع بتاتے ہیں کہ خاتون نے تیزاب پی رکھی تھی چونکہ اندرونی شدید زخموں کے باعث علاج ممکن نہ تھا جس کے سبب وہ انتقال کرگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق خیر بی بی کی خودکشی کے دو وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں گھریلو تشدد یا کئی سال سے انکے ہاں اولاد کا پیدہ نہ ہونا شامل ہیں۔