تربت (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کیچ کے علاقہ تجابان کے رہائشی بہادر چاکر کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کی جانب سے M-8 سی پیک روڈ کے تجابان کے مقام پر آج دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب تجابان سنگ کلات میں بہادر چاکر نامی نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا گیا، نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلخانہ اور اہل علاقہ نے سی پیک شاہراہ بلاک کردیا اور دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی ہے۔لواحقین نے گزشتہ رات بھی سی پیک روٹ پر گذاران جبکہ آج دوسرے روز احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے۔