دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںکیچ: نورجان بلوچ کی بحفاظت بازیابی کیلئے آج دوسرے روز بھی احتجاج...

کیچ: نورجان بلوچ کی بحفاظت بازیابی کیلئے آج دوسرے روز بھی احتجاج جاری

ہوشاب (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق نورجان بلوچ کی بحفاظت بازیابی کیلئے آج دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے

احتجاج میں مرد سمیت عورتوں و بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے، مظاہرین نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو مکمل طور پر بلاک کرکے ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا ہے جس سے شاہراہ پر گاڑیوں کی ایک لمبی قطار لگی ہوئی ہے۔

علاقائی افراد کے مطابق نورجان بلوچ کی بازیابی کے حوالے ابھی تک انہیں کسی قسم کے آثار دکھائی نہیں دے رہے تاہم بلوچ خاتون نورجان بلوچ کی بازیابی تک ہم احتجاجاً سی پیک روڈ کو مکمل طور پر بلاک کرکے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

واضح رہے نورجان بلوچ کو قابض پاکستانی فوج نے 16 مئی کو رات گئے ان کے گھر سے جبری طور پر اغواء کرکے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، جبکہ نورجان بلوچ کی جبری گرفتاری کے بعد علاقہ مکین افراد نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو مکمل طور پر بلاک کردیا تھا، جو کہ گزشتہ پوری رات جاری رہی، خواتین، مرد و بچے گزشتہ پوری رات سی پیک روڈ پر احتجاجاً بیٹھے رہے جو کہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز