زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلار کے مطابق گرمسار سینٹرل جیل میں عبداللہ توتازہی ولد عبدالغفور ساکن ملک آباد خاش نامی بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جسے اس سے قبل منشیات سے متعلق جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

  تفصیلات کے مطابق 27 مئی 2023 بروز ہفتہ کی صبح ملک آباد گاؤں، خاش شہر سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ قیدی کو سزائے موت سنائی گئی جس کا نام عبداللہ توتازہی ولد عبدالغفور تھا، جس کی عمر 40 سال تھی اور چار بچوں کے والد تھے جسے گرمسار سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

  خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ عبداللہ توتازہی کو اس سے قبل 2007 میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے ایرانی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

  اس قیدی کی پھانسی کی خبر اس خبر کے لکھے جانے تک سرکاری میڈیا بالخصوص عدلیہ کے قریبی ذرائع ابلاغ میں سامنے نہیں آئی تھی۔

   واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایران کی جیلوں میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث اس عرصے کے دوران 30 سے زائد بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔