بندرعباس( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بروز منگل کی صبح کے وقت بندرعباس جیل ایک اور قیدی کو پھانسی دے دی گئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بندرعباس جیل میں ایک اور بلوچ قیدی میثم بہرامی ساکن ہشتبندی میناب کو بھی پھانسی دے دی گئی تھی تاہم ان تفصیلی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق میثم کو 2018 میں بندر عباس میں منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور بندرعباس کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ میثم کے علاوہ شاہ بخش اوستادی نامی ایک اور بلوچ قیدی جسے محمود کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو بھی اسی طرح کے الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ بندر عباس جیل میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کم از کم پانچ بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔