جمعہ, جون 28, 2024
ہومخبریںگلشن میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

گلشن میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

گلشن (ہمگام نیوز ) بروز اتوار کو گلشن شہر کے وسط میں ایک پیوجیوٹ کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو اس کے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گلشن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 21 سالہ علی رئیسی ولد عبدالواحد کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ان کی رہائش گاہ کی گلی میں، ان کے والد کے گھر کے دروازے سے چند میٹر کے فاصلے پر، ایک پیجوٹ کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے انہیں براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

 رپورٹ کی تیاری کے لمحے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز