گنبدکاووس(همگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی شہر گنبدکاووس کی جیل میں بلوچ قیدی کو صبح کے پھانسی دے دی گئی ہے ، اس قیدی پر قتل کا الزام تھا جسے پھانسی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قابض ایران نے گنبدکاووس کی جیل میں صبح کے وقت ایک بلوچ قیدی 36 سالہ منصور ناروہی ولد ملک شاہ کو خو پھانسی دی گئی
رپورٹ کے مطابق، منصور کو 2014 میں گنبدکاووس شہر میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی جیل میں منتقل کیا کرنے کے بعد فوجداری عدالت سے اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ہفتہ کو اس قیدی کے اہل خانہ آخری ملاقات کے لیے آئے تھے اور گونباد جیل میں اس سے آخری ملاقات کی تھی۔